دھماکے کے بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار وں نے اجتماع گاہ کی سیکیورٹی سنبھال لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رائے ونڈ میں پولیس کی نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے فوری بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا برداروں نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے اور اجتماع گاہ کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ پردھماکے کے بعد تبلیغی مرکز کے اجتماع گاہ میں بھی افرا تفری مچ گئی اور معمول کے دنوں میں فرائض سر انجام دینے والے ڈنڈا بردار محافظوں کی ایک بڑی تعداد نے اجتماع گاہ کو اپنے حصار میں لے لیا۔ اسی دوران اجتماع گاہ میں موجود مندوبین نے اونچی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت بھی شروع کر دی۔