ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ جانے والے بھارتی طلباء کی تعداد میں 27فیصد کمی 

ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ جانے والے بھارتی طلباء کی ...
ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ جانے والے بھارتی طلباء کی تعداد میں 27فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بھارت سے امریکہ جانے والے طلباکی تعدا د 2016سے اب تک 27فیصد کم ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت سے امریکہ جانے والے طلباکی تعدا د 2016سے اب تک 27فیصد کم ہو گئی ہے ۔یہی حال چین کا بھی ہے جہاں کے طلباکی امریکہ آمد کم ہوگئی۔ 30ستمبر 2017کو ختم ہونے والے سال کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 16فیصد کم ہوئی جبکہ اس دوران صرف 4.21لاکھ طلباکو امریکہ کے ویزے جاری کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 5.02لاکھ طلباکو ویزے جاری ہوئے تھے۔