دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ،مذموم کاروائیوں کی ہر قیمت پرروک تھام اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے :عبدالعلیم خان 

دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ،مذموم کاروائیوں کی ہر قیمت ...
دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ،مذموم کاروائیوں کی ہر قیمت پرروک تھام اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے :عبدالعلیم خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے تبلیغی  اجتماع رائیونڈ کے قریب پولیس چوکی پر  ہونے والے خود کش حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عبد العلیم خان نے رائے ونڈ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو کسی قیمت برداشت نہیں کرنا چاہئے،ملک دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیوں کی ہر قیمت پرروک تھام اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔