دھماکہ تبلیغی اجتماع کی حفاظت کے لئے بنائے گئے نثار چیک پوائنٹ پر ہوا :سمیر احمد سید

دھماکہ تبلیغی اجتماع کی حفاظت کے لئے بنائے گئے نثار چیک پوائنٹ پر ہوا :سمیر ...
دھماکہ تبلیغی اجتماع کی حفاظت کے لئے بنائے گئے نثار چیک پوائنٹ پر ہوا :سمیر احمد سید

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ تبلیغی اجتماع کے لئے بنایا گیا نثار چیک پوائنٹ پر ہوا ہے جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 4 عام شہری شہید ہوئے ہیں، زخمیوں میں ا ے ایس پی اور ایس ایچ او شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خود کش دھماکہ لگتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اجتماع کی وجہ سے رائے ونڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے ان کی مدد سے بھی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد اہلکار اجتماع کی سیکیورٹی کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، دھماکے کے وقت پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی تبدیلی کا وقت تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...