رائے ونڈ  دھماکہ، زخمی ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد کے لئےمنتقل کیا گیا

رائے ونڈ  دھماکہ، زخمی ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ...
رائے ونڈ  دھماکہ، زخمی ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد کے لئےمنتقل کیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائے ونڈ میں نثار چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کو رائے ونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا جن میں سے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 9 شہریوں کو طبی امداد کے لئے لایا گیا جن میں سے 3 شہری اس افسوس ناک واقعہ میں شہید ہو گئے جبکہ 6 شہریوں کا علاج جاری ہے۔ 14 شہریوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ، بتایا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جن 6 افراد کی لاشیں لائی گئیں ان میں عامر آفریدی(کوہاٹ)پولیس کانسٹیبل تنویر ، سب انسپکٹر اسلم ،کانسٹیبل سعید اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد نعیم ،کانسٹیبل صابر ،سب انسپکٹر منظور ،کانسٹیبل اسرار،سب انسپکٹر  کرامت ،کانسٹیبل عابد حسین ،کانسٹیبل بابر حیات ،کانسٹیبل محمد فاروق ،کانسٹیبل ایم اکرم ،ایم یاسین (اٹک)محمد سعید (کراچی)فرید اللہ(بنوں)زیشان (کراچی)اور عاصم آفریدی (کوہاٹ) شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور