فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ، ڈاکٹروں کا دو دن آرام کا مشورہ

فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ، ڈاکٹروں کا دو دن آرام کا ...

ممبئی(آن لائن)فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوگئی، ڈاکٹروں کا دو دن آرام کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابقجودھ پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں بھاری بھرکم لباس پہننے سے امیتابھ بچن سر ،کمر اور گردن میں درد کی شکایت کرنے لگے اور شوٹنگ کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔امیتابھ کے چیک اپ کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارے کے ذریعے جودھ پور طلب کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں 2 دن کا آرام کا مشورہ دیا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...