اوباش رکشہ ڈرائیور کی گھر میں گھس کر دوشیزہ سے زیادتی، پولیس نےملزم کو مہمان بنائے رکھا

اوباش رکشہ ڈرائیور کی گھر میں گھس کر دوشیزہ سے زیادتی، پولیس نےملزم کو مہمان ...
اوباش رکشہ ڈرائیور کی گھر میں گھس کر دوشیزہ سے زیادتی، پولیس نےملزم کو مہمان بنائے رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک)   مسیحی لڑکی کو اوباش رکشہ ڈرائیور نے گھر میں گھس کر زبردستی بے آبرو کر ڈالا، محلہ داروں نے پکڑ کر ملزم کی چھترول اور اس کا منہ کالا کرکے پولیس کے حوالے کردیا، مجبواً پولیس کو ایف آئی آر دینا پڑی، تھانے میں ملزم کو مہمان بنا کر رکھا گیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے اخراجات بھی غیر متاثرہ خاندان کو اپنی جیب سے ادا کرنا پڑے، غریب خاندان کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکایا جارہا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق لانڈی کالونی خانیوال کی رہائشی لڑکی (ف) جو مقامی چرچ میں دینی تعلیم حاصل کررہی تھی اور انجیل مقدسہ کی عالمہ تھی، گزشتہ روز لڑکی کے والدین گھر موجو دنہیں تھے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم رکشہ ڈرائیور عامر شہزاد نے گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کے شور و غل پر مقامی محلے دار اکٹھے ہوئے اور ملزم کو بھاگنے کا موقع نہ دیا جسے پکڑ کر تھانہ ریلوے پولیس کے سپرد کردیا گیا۔

پولیس نے ملزم فرار کروانے کی پوری کوشش کی جبکہ ایف آئی آر درج کرنے میں بھی لیت و لعل سے کام لیا گیا تاہم مجبوراً پولیس نے مقدمہ نمبر 8/18 درج کرلیا تاہم تفتیشی گلزار احمد نے ملزم کی کوئی تفتیش کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لڑکی کے والدین کو ملزم کے ماموں اکبر صادق جن کے ہاں ملزم مقیم تھا دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ مقدمہ واپس لے جبکہ مقامی پولیس کا رویہ بھی درست نہیں، لڑکی کے والد شوکت مسیح نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی تفتیش کسی سینئر پولیس آفیسر سے کرائی جائے۔