کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے کے علم میں لائے بغیر بھی پڑھ سکتے ہیں یعنی بلیو نشان ختم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ وہ بات جو ہرواٹس ایپ صارف کو جان لینی چاہیے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے کے علم میں لائے بغیر بھی ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے کے علم میں لائے بغیر بھی پڑھ سکتے ہیں یعنی بلیو نشان ختم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ وہ بات جو ہرواٹس ایپ صارف کو جان لینی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ پر جب بھی پیغامات بھیجے جاتے ہیں تو ریسیور کے پیغام پڑھتے ہی سینڈر (بھیجنے والے) کے پاس بلیو ٹک بنا آجاتا ہے جس سے پتا چل جاتا ہے کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے ۔ اس کا کچھ خاص نقصان تو نہیں ہے لیکن بعض اوقات ریسیور چاہتا ہے کہ وہ پیغام بھی پڑھ لے اور میسج بھیجنے والے کو بھی پتہ نہ چلے (یعنی بلیو ٹک) نہ بنے ، تو اس کا انتہائی آسان اور دلچسپ طریقہ موبائل فون میں ہی موجود ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق واٹس ایپ میں آپ تحریری، وائس میمو، فوٹو یا ویڈیو کو دیکھیں تو اس پر بلیو ٹک بن جاتا ہے جس سے دیگر افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج دیکھ لیا ہے۔یعنی جب میسج بھیجا جاتا ہے تو ایک گرے ٹک نظر آتا ہے، پھر 2 گرے ٹک (جب میسج دوسرے فون تک پہنچ جائے) اور اس کے بعد 2 بلیو ٹک (جب اسے پڑھ لیا جاتا ہے)۔درحقیقت یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ کس وقت دوسرے فرد نے اس پیغام کو پڑھا۔اگرچہ یہ فیچر ایسا نقصان دہ نہیں مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ بھیجنے والے کو علم نہ ہو کہ اس نے پیغام کو پڑھ لیا ہے۔
تو اس کا ایک آپشن تو واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر بلیوٹک کے آپشن کو ٹرن آف کیا جاسکتا ہے مگر ایسا کرنے پر صارف کو خود علم نہیں ہوپاتا کہ اس کے پیغامات دیگر افراد تک پہنچے یا انہوں نے پڑھ لیے ہیں یا نہیں۔تو اس کا آسان متبادل آپ کے فون میں ہی چھپا ہوا ہے۔
اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
جب آپ کو واٹس ایپ پیغام موصول ہو تو اسے اوپن نہ کریں بلکہ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور ائیرپلین موڈ کو سوئچ آن کردیں۔
اب آپ واٹس ایپ کو اوپن کریں جس پر ہوسکتا ہے آپ کے سامنے یہ پیغام آئیں کہ ایروپلین موڈ پر یہ اپلیکشن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرسکتی مگر اس کو نظر انداز کرکے پیغام کی جانب جائیں، اسے اوپن کرکے پڑھ لیں اور اس پر بلیو ٹک بھی نہیں آئے گی۔
جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک گراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔