ان میں سے کس رنگ کا مالٹا آپ کی صحت کے لئے زیادہ مفید ہے؟ وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو مالٹا کھانے سے پہلے ضرور معلوم ہونی چاہیے
برمنگھم(نیوز ڈیسک) مالٹے کی دو مشہور اقسام کی رنگت میں بظاہر تو زیادہ فرق نہیں ہوتا لیکن اندر سے ایک کا رنگ نارنجی تو دوسرے کا گہرا لال ہوتا ہے۔ غذائی سائنس کی ماہر فیونا ہنٹر کہتی ہیں کہ ان کے مختلف رنگ دراصل ان کی مختلف غذائی خصوصیات کی علامت بھی ہیں۔ اپنی ویب سائٹ ’ہیلتھ سپین‘ پر فیونا بیان کرتی ہیں کہ لال مالٹے میں وٹامن سی عام مالٹے کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ لال مالٹے میں فلیونائڈ، اینتھوسایانین، اور دیگر اس طرح کے اجزاءکی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تمام اجزاءاینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھا کر ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اسی طرح جامنی یا سرخی مائل رنگ کی بندھ گوبی میں وٹامن اے، آئرن اور فلیونائڈ کی مقدار سبز رنگ کی بندھ گوبی سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تیز رنگ دراصل اس میں پائے جانے والے 36 اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ انگوروں کی بات کی جائے تو کالے انگوروںمیں پائتھوکیمیکل سبز انگوروں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انگور دل کی صحت اور دماغ کو توانا رکھنے کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔