روس اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، برطانیہ نے روس کا سفارتی عملہ ملک سے نکال دیا اور ساتھ ہی۔۔۔ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی
لندن(نیوز ڈیسک)روس کے سابقہ جاسوس سرگئی سکریپل کی برطانیہ میں ہلاکت اور برطانیہ کی جانب سے روس کو اس واقعے کا ذمہ دار قراردیئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال میں پید اہونے والا بگاڑ وقت گزرنے کے ساتھ سنگین تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانوی حکومت نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کو برطانوی دورے کے لئے دی گئی دعوت بھی واپس لے لی گئی ہے جبکہ برطانوی شاہی خاندان روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریبات میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کی موت زہریلے کیمیکل کے باعث ہوئی۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ زہریلا کیمیکل روسی ساختہ تھا اور اس معاملے پر روس سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ برطانیہ کی جانب سے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جس پر برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ ناصرف روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکالا جائے گا بلکہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کاﺅنسل میں بھی لیجایا جائے گا۔ برطانیہ نے اس ضمن میں اپنے دوست ممالک امریکہ، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس سے بھی رابطہ کرلیا ہے تاکہ روس کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھایا جاسکے۔