نیوزی لینڈ کی مسجد پر فائرنگ کر نے والے حملہ آورنے کیا پہن رکھا ہے اور وہ کس ملک کا شہری ہے ؟ پتا چل گیا
کرائسٹ چرچ (ارشد چٹھہ)نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث مجموعی طور پر 9 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ سیریز کیلئے وہاں موجود بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ رہی ہے ۔نیوزی لینڈ کے النور اور لین ووڈ مساجد میں فائرنگ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم النور مسجد میں نماز جمعہ کیلئے موجود تھی ۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے جبکہ وہ آسٹریلیا کا شہری ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد نے چہرے پر ہیلمٹ پہن رکھا ہے ۔دہشتگرد حملے کی فوٹیج براہ راست سوشل میڈیا پر نشر کر رہے تھے ۔نیوزی لینڈ کی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حملے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کیا جارہاہے ۔
دوسری جانب النور مسجد میں بنگلہ دیش کی ٹیم نماز جمعہ کیلئے موجود تھی کہ عین موقع پر فائرنگ ہو گئی تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔