مارکیٹ میں ’ڈیری ڈیزرٹ کی جیلاٹو‘ آنے کو تیار، اس میں کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا

مارکیٹ میں ’ڈیری ڈیزرٹ کی جیلاٹو‘ آنے کو تیار، اس میں کیا خاص بات ہے؟ جان کر ...
مارکیٹ میں ’ڈیری ڈیزرٹ کی جیلاٹو‘ آنے کو تیار، اس میں کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) مارکیٹ میں ویسے تو آئس کریم کے کئی فلیور موجود ہیں لیکن کسی کمپنی کی آئس کریم چھوٹے بچوں کے گلے خراب کردیتی ہے تو کسی کا ذائقہ ہی اچھا نہیں ہوتا لیکن اب آئس کریمز کی دنیا میں ’ڈیری ڈیزرٹ کی جیلاٹو‘ کیساتھ نیا اضافہ ہونے جارہا ہے ۔

یہ خیال کیسے آیا:

ڈیری ڈیزٹ ایک گھریلوخاتون اور اس کے خاوند کی کاوش کا نتیجہ ہے ، خاتون خانہ کے ذہن میں اپنے کاروبار کا خیال آیا تو اس کی خواہش شوہر کیساتھ شیئرکی گئی جس نے اس خیال کو سراہا۔ یہ بھی وعدہ کیا کہ جب تک ہماری مالی حالات ہمیں قابل بھروسہ ذرائع حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتے ، وہ خودڈیری کے شعبے میں مہارت حاصل کرے گی جس کی مذکورہ پراڈکٹ کو بنانے اوراس کاانتظام وانصرام کرنے کیلئے ضرورت ہے ۔دونوں نے اس پر اتفاق کیا اور کاروبارکے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کاوش شروع کردی۔


مٹھائی ، خاص طورپر جمی ہوئی ڈیزرٹ اور آئس کریم ہی کیوں:


جب سے خاتون خانہ کے ذہن میں کاروبار کا خیال آیا، وہ کسی ایسی پراڈکٹ کی تلاش میں تھی جس سے نہ صرف اسے اوراس کی فیملی کو مالی فوائد حاصل ہوں بلکہ معاشرے میں بھی خوشیاں پھیلانے کا سبب بنے ۔ مزید یہ کہ وہ حب الوطنی میں ایک ایسے راستے کی تلاش میں تھی جہاں سے یہ منصوبہ کسی بھی عالمی فرم کیساتھ الحاق کے بغیر کامیاب ہوسکے ، اس نے ہمیشہ قوم پرستی اور اس ماحول کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جہاں کھانے کے کاروبار میں بڑی سرمایہ کاری ہو اور عالمی سطح پر مانی گئی پراڈکٹس ہمارے ریسٹورنٹس میں تیار ہوں، اسی خیال نے اس کیلئے جیلاٹو بنانے کی راہ ہموار کی جو مکمل طورپر مقامی ہے اور کسی بھی بین الاقوامی برانڈ کیساتھ الحاق نہیں ۔


یہ کیسے ہوسکتاہے:

ہرخاتون خانہ کو کھانے بنانے کا بنیادی علم ضرورہوتاہے جو ماں کی ممتا سے آگے بڑھتا چلاجارہاہے اور بچے بھی پسند کرتے ہیں، گھروں میں اپنی فیملیز کیلئے کھانے بنانیوالی خواتین کئی مٹھائیاں اور نمکین چیزیں بنانے کا تجربہ بھی رکھتی ہیں لیکن اس خاتون کیلئے آئس کریم اور اس سے متعلقہ چیزوں کا انتخاب مشکل فیصلہ تھا، آئس کریم کی تیاری اس لیے بھی مشکل تھی کہ نہ صرف اس کے ذائقہ کو برقراررکھنا ہے بلکہ آئس کرسٹلز کی تشکیل کا خیال بھی رکھناہے ، ایسے میں گھریلوترکیبیں فوری کام آتی ہیں، اب شیف کی عدم موجودگی کا بھی خیال بھی تھا، اس لیے اس خاتون کوتحقیق کرنے اور جیلاٹو کی دنیا کے جانے پہچانے ناموں کیساتھ عارضی طورپرکام کرنے کیلئے زیادہ محنت کرنا پڑی ۔


جیلاٹو بنانے والے عالمی اداروں کی تربیت کا اہتمام کیاگیاجہاں سے اس خاتون نے آئس کریم بنانے اور آلات کے استعمال کی معلومات اکٹھی کیں ، اس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ کیسے بڑی شخصیات کوپیسے کی ادائیگی اور فرنچائزوں کی فیس ادا کیے بغیر معلومات اکٹھی جاسکتی ہیں ، ایسے اخراجات سے ہمارے ملک کی فارن ایکسچینج پر اثرپڑتاہے ۔


یہ دراصل چیز کیا ہے:

آئس کریم دودھ کی بنی ہوئی فروزن ڈیزرٹ ہے جو قوم کے تمام عمر کے لوگوں میں مقبول ہے ،مزیدار آئس کریم فلیور میں درج ذیل چیزیں موجود ہیں۔ چاکلیٹ چپ، سٹرابیری، مینگو، کیریمل کرنچ، بلیوبیری، چاکلیٹ فج براﺅنی ، ونیلافج اور پستا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جدید فلیورز میں راکی روڈز، بھنے ہوئے بادام اور سرخ ویلوٹ وغیرہ بھی موجود ہیں، مختلف پھل اور فلیورزاس کا مزہ ہی دوبالا کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کچھ مقامی فلیورز پر بھی کام کررہی ہیں جن میں دودھ ملائی ، کاجو، کم جمی ہوئی آئس کریم، جما ہوا دہی اور کیٹو آئس کریم شامل ہیں، یہ جلد ہی لانچ کیے جائیں گے ۔ ایک ماں ہونے کے ناطے اس نے کچھ خاص قسم کی پارٹیز کااہتمام کیا جنہیں فیملی نے بھی خوشی سے قبول کیا اور یہ بھی معروف ہے کہ ’آئس کریم دنیا کو خوش رکھتی ہے‘۔

سلوگن:

میں اپنے بچوں کو کیا چیز کھانے کی اجازت دے سکتی ہوں ؟وہی میں اپنے صارفین کیلئے پراڈکٹ بناﺅں گی ۔ اس میں کوئی مضرصحت اجزا شامل نہیں، تمام چیزیں کسی ملاوٹ کے بغیر خالصتاً ایک ماں کے کچن سے ہیں جو 100فیصدمقامی ہیں۔

اس پراڈکٹ کی خالق کے بارے میں:

یہ کاروبار ایک چالیس سالہ خاتون فریدہ رنگوالا کی ملکیت ہے جن کی بیس سال کی عمر میں شادی ہوگئی لیکن دنیا کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے اپنا سفر جاری رکھا کہ کیسے ایک گھریلوخاتون اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتی ہے ۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کرپانیوالی خاتون نے برانڈ کی لانچنگ کیلئے مہارت حاصل کی ، وہ اعلیٰ کوالٹی کی پراڈکٹ دینے کی خواہاں ہیں ، روزمرہ زندگی میں ہونیوالے تجربات کی بنیاد پر حاصل نتائج کو بھی اس کا حصہ بنایاتاکہ پراڈکٹ کا بھرپور مزا لیاجاسکے۔ قابل قدر صارفین کیلئے یہ ساری کہانی اس لیے بیان کی گئی ہے کہ وہ ایک بار اسے ضرور چکھیں اور خوشی کے حسین لمحات اپنی فیملیزاور دوستوں کیساتھ گزاریں، اپنی زندگی کی خوشی میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔