وہ خاتون سیاستدان جس نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوالیے، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

وہ خاتون سیاستدان جس نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوالیے، سینئر صحافی کا ...
وہ خاتون سیاستدان جس نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوالیے، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی امتیاز چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوالیے ہیں۔
نجی ٹی وی اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ عنقریب فریال تالپور اور آصف زرداری کی گرفتاریاں ہوں گی۔ فریال تالپور کو جیسے ہی لگا کہ وہ گرفتار ہوسکتی ہیں تو انہوں نے اپنے ڈیفنس کے بینک میں موجود اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوالیے۔ امتیاز چانڈیو نے کہا کہ فریال تالپور نے 50، 50 لاکھ روپے کرکے یہ رقم نکلوائی اور اس کے بعد اکاﺅنٹ بند کرادیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ ان کی شخصیت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ تین روز قبل بلاول نے غیر معمولی پریس کانفرنس میں خود ہی گواہیاں اور صفائیاں دیں۔ جب وہ سیاست میں آئے تھے تو ان میں لچک تھی اور سمجھتے تھے کہ شاید کسی نے کرپشن کی ہوگی لیکن اب وہ ان لوگوں کے نرغے میں آگئے ہیں جنہوں نے انہیں پٹیاں پڑھائی ہیں۔ اب بلاول بھٹو ان لوگوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں جو کرپشن کا دفاع کرتے ہیں۔