کرایہ دار نے مالک مکان کی 6 سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں کرایہ دار نے مالک مکان کی 6 سالہ بیٹی کا ریپ کرنے کے بعد اسے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لال چند بیراگی نے گاﺅں جھلاوار میں گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ 4 مارچ کی رات کرایہ دار اور مالک مکان دونوں نے اکٹھے کھانا کھایا اور شراب نوشی کی، اس دوران 6 سالہ بچی وہیں پر کھیل رہی تھی۔
صبح کے وقت مالک مکان کی 6 سالہ بیٹی غائب ہوگئی، گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش شاپر میں لپٹی ہوئی کرایہ دار کے کچن سے مل گئی۔
پولیس نے ملزم کو کئی روز کی تلاش کے بعد گرفتار کرلیا ہے ،تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کسی کنویں میں پھینک کر مدھیہ پردیش فرار ہونا چاہتا تھا لیکن اسے موقع نہیں ملا تو وہ لاش چھوڑ کر بھاگ گیا۔