چینی صوبے سنکیانگ نے کرونا وائرس سے نبٹنے کے لئے کتنی رقم مختص کر دی؟جان کر آپ کو یقین ہی نہ آئے گا

چینی صوبے سنکیانگ نے کرونا وائرس سے نبٹنے کے لئے کتنی رقم مختص کر دی؟جان کر ...
چینی صوبے سنکیانگ نے کرونا وائرس سے نبٹنے کے لئے کتنی رقم مختص کر دی؟جان کر آپ کو یقین ہی نہ آئے گا

  



ارومچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ نے کرونا وائرس کا پھیلا ؤ روکنے کی کوششوں کیلئے 2ارب40 کروڑ یوآن(33 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کردیئے۔

علاقائی محکمہ خزانہ کے مطابق اس فنڈز کا ایک حصہ وائرس سے متاثر ہونے والے 76 مریضوں کے علاج اور اگلے محاذ پر کام کرنے والے طبی کارکنوں کیلئے ڈیوٹی سبسڈی کیلئے استعمال کئے گئے ہیں۔ان فنڈز سے ان لوگوں کی مالی مدد کی گئی ہے جن کی زندگیاں اس وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں یا وہ کاروباری ادارے جنہوں نے معذور افراد کو ملازمت دے رکھی ہے یا جو وبا پر قابو پانے میں ضروری اشیا تیار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ علاقائی حکام نے ٹیلی مواصلات کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ یوآن اور علاقے کے باہر سے سبزیاں لانے پر آنے والی لاگت کیلئے 40 لاکھ یوآن مختص کئے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی