کراچی کنگز نے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع کر دیا، انتہائی دلچسپ معلومات جانئے

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اگر مگر ...
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع کر دیا، انتہائی دلچسپ معلومات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز کی سیمی فائنل میں رسائی نے پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع کر دیا ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ہفتے کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ناصرف سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ دو مرتبہ کی چیمپین ٹیم کو بھی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جس کے بعد ٹاپ 4 کی بقیہ دو پوزیشنز کیلئے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔
پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔اگر لاہور قلندرز ٹاپ پوزیشن پر براجمان ملتان سلطانز کو شکست دیتی ہے وہ فائنل فور میں پہنچ جائے گی جبکہ پشاور زلمی کو اپنی پوزیشن کیلئے کوئٹہ اور کراچی کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
اگر کراچی کنگز کوئٹہ کو شکست دیتا ہے تو زلمی کی ٹیم فائنل فور میں جگہ یقینی کرلے گی لیکن لاہور قلندرز اگر ملتان سے جیت جاتا ہے تو پھر کوئٹہ کیلئے صرف جیت ہی کافی نہیں ہوگی کیونکہ اس کا رن ریٹ کافی خراب ہے، کوئٹہ کو زلمی سے رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی ورنہ کوئٹہ جیت کر بھی فائنل فور میں نہیں آپائے گا۔
اگر لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے تو پشاور زلمی کی پوزیشن بھی پکی ہوجائے گی، شکست کی صورت میں لاہور قلندرز کی خواہش ہوگی کہ کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کیونکہ اگر لاہور دن کا میچ ہارا تو شام میں کوئٹہ کی جیت لاہور کو باہر اور کوئٹہ کو فائنل فور میں لے آئے گی۔ اگر لاہور اور کوئٹہ دونوں اپنے میچز ہارے تو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز فائنل فور میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -