ڈاکو 30لاکھ روپے،زیورات،قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ڈاکو 30لاکھ روپے،زیورات،قیمتی سامان لوٹ کر فرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں مبین کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،رائے ونڈ کے علاقہ میں شہزاد کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے اور دیگر سامان،ڈیفنس کے علاقہ میں جمیل کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہرٹاون میں عابد کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاون شپ میں اشرف کے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،بادامی باغ میں خرم کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے اور دیگر سامان،اچھرہ میں عمر کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے اور دیگر سامان،لوئر مال کے علاقہ میں سلیم کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،نصیر آباد میں اکرم سے 65ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا،ڈیفنس،لوئر مال،لاری اڈہ سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ،گڑھی شاہو،شفیق آباد، نولکھا،اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی