عدالتی ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

  عدالتی ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کے عدالتی ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے،سیشن جج نے کہا ہے کہ عدالتی عملہ منہ پہ ماسک پہن کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے سکتا ہے،جوڈیشل افسران عدالتوں میں زیادہ رش نہ لگنے دیں،عدالتوں میں صرف آواز پڑنے پر سائلین کمرہ عدالت میں داخل ہوں جبکہ عدالتی ملازمین نزلہ زکام کی صورت میں فوری چیک اپ کروائیں۔

مزید : علاقائی