گھریلو ملازمہ قتل کیس ملزم کی ضمانت منظور

  گھریلو ملازمہ قتل کیس ملزم کی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے والی خاتون ڈاکٹر حمیرا کے شوہر جنیدکی ضمانت کی درخواست 1،1لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے،ایڈیشنل سیشن جج شکیل اختر نے فریقین کے وکلا ء کی حتمی بحث سننے کے بعد مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے،ملزمان میاں بیوی کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کامقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملزم ڈاکٹر جنیدپراس کی بیوی سے مل کر ملازمہ متقولہ ثناء کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

،درخواست میں ملزم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ گھریلوملزمہ سیڑھیوں سے گرکرزخمی ہوئی، وقوعہ کے وقت وہ اپنی نوکری پرتھااطلاع ملنے پرگھرپہنچ کر گھریلوملازمہ کوعلاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے گیا، وہ بے قصور ہے،پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیاہے، عدالت سے استدعاہے کہ اسے ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدگرفتارملزم ڈاکٹرجنید کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید : علاقائی