الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، 3 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، 3 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزم پرویز اقبال، مبشر اسحاق اور تنویر یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اپریل تک توسیع کردی،ملزموں پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزم پرویز اقبال اور مبشر اسحاق نے نیب میں پلی بارگینگ کی درخواست جمع کروا رکھی ہے،نیب کے پراسیکوٹرکا موقف ہے کہ ملزموں نے الخیر ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا۔

ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے، متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی