لاوارث پرس مالک کے حوالے

  لاوارث پرس مالک کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد وحیدانجم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملنے شنگھائی فلائی اوور چونگی امرسدھو سیملنے والا پرس مالک محمد رضوان خان تک پہنچا دیا۔

پرس میں
محمد وحیدکو چند روز قبل شنگھائی فلائی اوور چونگی امرسدھو سے سٹرک کنارے ایک بٹوالاوارث ملا جس میں محمد رضوان خان نامی شہری کے شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈاورہزاروں روپے نقدی سمیت دیگراہم کاغذات موجود تھے۔ محمد وحید نے محمد رضوان خان کو ٹریس کر کے ڈی آئی جی آپریشنز آفس لاہور میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرززاہد مختار نظامی کی بدست شہری کا بٹوا اُس کے حوالے کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے ڈیٹا انٹری آپریٹرمحمد وحید انجم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس محمد وحید جیسے ایماندار نوجوانوں کی قدر کرتا ہے۔محمد وحید کا یہ اقدام محکمہ پولیس کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے اور دیگر لوگوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔محکمہ پولیس میں محمد وحید جیسے فرض شناس نوجوانوں کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معاشرے کے منفی پہلوؤں کی جگہ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افراد کو سامنے لائیں۔ شہری محمد رضوان خان نے اپنا بٹوا وصول کرتے ہوئے محمد وحید سمیت محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -