دوست کو قتل کرنیوالے 12سالہ کمسن ملزم پرفرد جرم عائد

  دوست کو قتل کرنیوالے 12سالہ کمسن ملزم پرفرد جرم عائد

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے 12سالہ کمسن ملزم پر قتل کی فرد جرم عائد کردی ہے،گزشتہ روز ملزم کو جیل حکام کی جانب سے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے کمسن ملزم پر فردجرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیاہے،ملزم عمر کے خلاف تھانہ گجرپورہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی