ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں رینک لگانے کی تقریب

  ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں رینک لگانے کی تقریب

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں تعینات سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹی اے ایس آئی کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفرنے جواد افضل کو سب انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے،محمد نوید نے جواد افضل کو سنیارٹی مکمل ہونے پر مبارکباد اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے کہا کہ نوکری میں ترقی عوام کی خدمت کے لئے مزید جوش وجذبہ پید ا کرتی ہے۔لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے ہر چیلنج پر ثابت قدم رہ کر شہر کے امن و امان کوبرقرار رکھا۔

مزید : علاقائی