کیمپ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،لاش مردہ خانے منتقل

  کیمپ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،لاش مردہ خانے منتقل

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں منشیات کے مقدمہ میں قید جمیل نامی قیدی گذشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی،سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور کے مطابق ملزم جمیل منشیات کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں بند تھا طبیعت خراب ہونے پر اس کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

جہاں وہ گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکا،قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ہے رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی