ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ارشاد نامی ملزم لوہاری سے شاہ عالم چوک سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کرکے خریدوفروخت کیلئے چلا گیا، رانگ پارکنگ کیوجہ لوہاری سے جانب شاہ عالم چوک ٹریفک بند ہوگئی، ایک گھنٹے کے بعد ملزم گاڑی لینے کیلئے آیا تو پٹرولنگ آفیسر نے گاڑی کے کاغذات طلب کئے تو ملزم نے نے گاڑی سے نیچے اتر کر وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا
،واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابدارشاد نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کروا دیا،اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہناتھاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں، قانون شکنی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔