اے آر ایف کارکردگی رپورٹ

  اے آر ایف کارکردگی رپورٹ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر کے مختلف 84مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 190 دستے روانہ کئے گئے،سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی پر 3800 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران 33 سے زائد مختلف یونینز کے احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا، سیکرٹریٹ چوک اور فیصل چوک سمیت لاہور کی 9 اہم شاہراہیں کلیئر کروائی گئیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کی خواتین اہلکاروں نے 5000 سے زائد خواتین شرکاء کوسکیورٹی فراہم کی۔

ڈاکٹرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج انتہائی پروفیشنل انداز میں کنٹرول کیا گیا۔ پی ایس ایل میچ کے دوران شائقین کے پرامن انخلاء کے لیے اینٹی رائٹ فورس تعینات کی گئی۔ مختلف مظاہروں، جلسے جلوس اور ریلیوں میں 12000 سے زائد لوگوں کو پرامن طور پر منتشر کیا۔

مزید : علاقائی