کرونا کاخطرہ، جیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کا حکم

  کرونا کاخطرہ، جیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کا حکم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،احکامات کے مطابق صفائی مہم کو مزید موثر بنانے، اندرون و بیرون جیل اسیران کوکرونا وائرس سے آگاہی کے بارے میں جگہ جگہ بینرز اور فلیکس آویزاں کرنے، کینٹین پر جراثیم کش صابن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت، قیدیوں کے کپڑے و بستر کی مکمل صفائی وستھرائی کروائی جائے،انتظار گاہ میں ملاقاتیوں اور انٹرویو شیڈ میں ملاقات کے دوران اسیران اور ملاقاتیوں پر سیگریٹ نوشی کو ممنوع قراردیا جائے اور اس بابت بینرز بھی آویزاں کئے جائیں،اندرون و بیرون جیل تمام اہم پوائنٹس پر ہاتھ دھونے کے لیے واش بیسن نصب کئے جائیں۔

جن پر 24گھنٹے جراثیم کش صابن اور ہینڈ واش موجود ہو، تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے جیل پر الرٹ رہے اور متعلقہ ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے، ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ بابت احتیاطی تدابیر اور آگاہی بارے اقدامات میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی۔

مزید : علاقائی