کینٹ ڈویژن سے 202ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ جاری

  کینٹ ڈویژن سے 202ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس کی اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث202 ملزموں کو گرفتار کیا،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرکے07ل اکھ50 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال بر آمد کیا گیا۔22 ملزمانسے 07 کلو250 گرام چرس،242 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ42عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا، پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر110 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -