عوامی اجتماعات و سرگرمیوں پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،فنکار

  عوامی اجتماعات و سرگرمیوں پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کرونا وائرس ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔شوبز شخصیات نے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور تندرست ہونے والے افراد کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کئے اور وبا سے نمٹنے کے لئے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافروکی سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،عینی رباب،حمیرا اور نجیبہ بی جی نے تعلیمی اداروں،سنیما اور تھیٹر کی بندش کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی کو حکومت کا بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔شوبز شخصیات نے حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ تجاویز دیتے ہوئے کہا پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرنا ہی سب کے مفاد میں ہے۔
کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے ان کو درخواست کریں کہ وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔

مزید :

کلچر -