سٹیج ڈرامہ میں بیہودہ رقص کے خلاف ہوں،طاہر انجم

  سٹیج ڈرامہ میں بیہودہ رقص کے خلاف ہوں،طاہر انجم

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر و کامیڈین طاہر انجم کا کہنا ہے کہ میں سٹیج ڈرامہ میں بیہودہ رقص کا مخالف ہوں۔ آج کے سٹیج ڈرامہ میں فحاشی، عریانی، ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کے بغیر بھی شائقین کے لئے سٹیج ڈرامہ پیش کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ضروری ہے کہ سکرپٹ مضبوط،کہانی جاندار،اچھی کاسٹ اور بہترین ڈائریکٹر ہو ناکامیابی کی سیڑھی ہے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین ڈرامہ کو ہنسانے کے ساتھ بامقصد، گھریلواور اصلاحی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ میرے سٹیج ڈرامے کامیابی حاصل کر رہے ہیں آئندہ بھی اپنا معیار قائم رکھوں گا۔

مزید : کلچر