فلمی صنعت کی بحالی، حکومتی سطح پر فنڈ قائم کیا جائے،پرویز کلیم

فلمی صنعت کی بحالی، حکومتی سطح پر فنڈ قائم کیا جائے،پرویز کلیم

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئررائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم نے انڈسٹری کی بحالی کیلئے تھنک ٹینک اور حکومتی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ثقافت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرنے کا اعلان کرے۔ پرویز کلیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایسا شعبہ ہے جہاں سے حکومت توقعات سے زیادہ آمدن حاصل کر سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے اور اس کے ساتھ تھنک ٹینک قائم کیا جائے۔ حکومت صرف 2ارب روپے سے فنڈ قائم کر دے جس سے نجی سرمایہ بھی آگے بڑھیں گے۔

پرویز کلیم نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری اس وقت مجموعی قومی آمدن میں اربوں روپے کا حصہ ڈال رہی ہے اور اگر یہا ں بھی توجہ دی جائے تو لالی وو ڈ سے بھی یہی کردار لیا جا سکتا ہے۔میری نئی فلم ”رنگ عشقے دا“ منفرد موضوع پر مبنی ہوگی۔

مزید : کلچر