میرا فلسفہ محبتیں تقسیم کرنا ہے، افشین اشرف

میرا فلسفہ محبتیں تقسیم کرنا ہے، افشین اشرف

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ افشین اشرف نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کئے بغیر رہ نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔

مزید : کلچر