مایوسی پھیلانا ہماری عادت بنتا جارہا ہے،امانت چن
لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ ہر لمحے مایوسی پھیلانا ہماری عادت بنتا جارہا ہے جو کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں، ہمیں مشکل حالات میں بھی مثبت سوچ رکھنی چاہیے جس سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں، تمام کامیڈینزاچھا کام کر رہے ہیں اورمیرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے اور اس سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید طویل ہوتے ہیں۔ ہر لمحے مایوسی پھیلانا ہو جو ہماری عادت بنتاجارہا ہے اسے تر ک کرنا ہوگا۔ امانت چن نے کہا کہ شکر ہے خواتین کی طرح مرداداکاروں میں نمبرون کی دوڑ نہیں ہوتی۔
میرے نزدیک تمام کامیڈینز اچھا کام کر رہے ہیں اور میں بطور فن کے طالبعلم کے ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنا سٹائل ہے جسے میرے پرستار پسند کرتے ہیں اور یہی میرا اثاثہ ہے۔