نادیہ علی کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

  نادیہ علی کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

  



لاہور(فلم رپورٹر)طویل وقفے کے بعد شوبزمیں واپس آنے والی نامور اداکارہ وپرفارمر نادیہ علی کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کر دی گئی۔ اداکارہ نادیہ علی چار سال کے طویل وقفے کے بعدگزشتہ برس دوبارہ شوبز میں واپس آئی تھیں اور ان دنوں الفلاح تھیٹر میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ میں کام کر رہی ہیں۔نادیہ علی نے بتایا کہ فلمسازوں نے دو پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم میں نے ان سے سوچ بچار کیلئے کچھ وقت مانگاہے۔انہوں نے کہا کہ میں فلمسازوں کی شکر گزارہوں نے جنہوں نے شوبز سے چار سال تک کنارہ کشی کے بعد دوبارہ واپسی پر مجھے اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید : کلچر