کرونا وائرس، تھیٹر اورانڈسٹری متاثر ہوگی،ڈاکٹر اجمل ملک

  کرونا وائرس، تھیٹر اورانڈسٹری متاثر ہوگی،ڈاکٹر اجمل ملک

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کے معروف ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں پر تھیٹر انڈسٹری بھی بے پناہ متاثر ہوگی 5اپریل تک تھیٹر بند ہونے سے فنکاروں،تکنیک کاروں اور اس شعبہ سے وابستہ بے شمار لوگوں کو معاشی نقصان کا سامنا ہے اس کے باوجود تمام شوبز انڈسٹری مشکل کی اس گھڑی میں حکومتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

اکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔یاد رہے کہ حکومتی فیصلے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تھیٹر اور سنیما گھر 5اپریل تک بند رہیں گے۔

مزید : کلچر