اداکار احمد سفیان کی نئی ڈرامہ سیریل کا پائلٹ مکمل

  اداکار احمد سفیان کی نئی ڈرامہ سیریل کا پائلٹ مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار احمد سفیان کی نئی ڈرامہ سیریل کا پائلٹ مکمل ہو گیا، منظوری کے بعد ڈرامہ سیریل کی باقی اقساط کی ریکارڈنگ شروع کر دی جائے گی۔مذکورہ ڈرامہ سیریل میں اداکار احمد سفیان کے ہمراہ اداکارہ ماہم، صباء فیصل، صائمہ سلیم، محسن گیلانی، حسیب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامہ کے رائٹر امین اقبال اور ہدایتکار ذوالفقار ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی بہت اچھی ہے اور شائقین اس کو بہت پسند کریں گے بہت محنت سے کام کیا ہے۔

مزید : کلچر