ملک معاشی طور پر کمزور ہوں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں،جواداحمد

ملک معاشی طور پر کمزور ہوں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں،جواداحمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث عوام اپنی بنیادی ضروریات کی اشیاء صرف کو ترس رہے ہیں،ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ نوازاور پیپلز پارٹی کی حکوت کے بعد اب پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت بھی عوامی مشکلات کو کم نہیں کرسکی،جب پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں عمران خان نکی حکومت کا نام سنہری حروف میں درج ہوگا ان باتوں کا اظہار انھوں نے ایک تقریب کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب جب اپوزیشن میں تھے تو وہ تیل کی قیمت میں کمی کے فائدے کو عوام تک نہ پہنچانے کو ایک غیر اخلاقی حرکت قرار دیتے تھے اسی بنا پر برسراقتدار آنے کے بعد جب تحریک انصاف کی حکومت ایک منی بجٹ لائی تو اس نے سابق حکومت کے بنائے ہوئے بجٹ میں تیل کی قیمت کے ساتھ ٹیکس کے میکنزم کو ترک کر دیا تھا لیکن حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ اب وہ خود پرانے میکنزم کو بحال کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4