تعلیمی اداروں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے،ذکر اللہ مجاہد

تعلیمی اداروں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں مگر تعلیمی اداروں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔حکمران اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات سے بغاوت کی بجائے اجتماعی توبہ و استغفار کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے سود کم کررہی ہے اور ہمارے حکمران سود کو حرام ماننے کے باوجود اس سے تائب نہیں ہورہے۔تعلیمی اداروں کو بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں اس سے نجات کے لیے ہنگامی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خوف و ہراس کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے۔ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہنا گندگی سے اپنے آپ کو بچانا،چھینکنے اور تھوکنے میں احتیاط کرنے سے اس جان لیوا وائرس سے بچایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کوروناوائرس سے بچنے کے لیے تعلق بااللہ کو مضبوط کیا جائے توبہ و استغفار کو کثرت دی جائے۔ بڑے پیمانے پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 4