رفیع گروپ گرین پامز گوادر کی گرینڈ بیلٹ تقریب ملتوی

  رفیع گروپ گرین پامز گوادر کی گرینڈ بیلٹ تقریب ملتوی

  



لاہور (پ ر)رفیع گروپ کے زیرِ اہتمام 14مارچ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر کی گرینڈ بیلیٹ تقریب کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے تناظرمیں حکومتی حالیہ احکامات کے پیشِ نظر ملتوی کر دی گئی۔ یہ تقریب ہفتہ کی شام کو ہونا تھی جس کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے جب کہ اس تقریب میں عوام کے جمِ غفیر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عوامی تقریبات پر فوری پابندی کے پیشِ نظراحتیاطی بنیادوں پر اسے ملتوی کر دیا گیا جس کا آئندہ اعلان حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ رفیع گروپ کی طرف سے 6000 شرکاء کے لیے تیار کیا گیا کھانا اور تحائف چیئرمین رفیع گروپ و جناح رفیع فاؤنڈیشن امتیاز رفیع بٹ کی خصوصی ہدایات کے مطابق شہر کے مختلف خیراتی اداروں اور مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا۔

مزید : کامرس