بینک آف پنجاب کی خالص آمدن میں 8 فیصد اضافہ

بینک آف پنجاب کی خالص آمدن میں 8 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) 2019ء کے دوران بینک آف پنجاب (بی او پی) کی خالص آمدن میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی او پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کے دوران بینک کو 8.277 ارب روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ سال 2018ء کے لئے بینک کو 7.621 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران بینک آف پنجاب کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 0.656 ارب روپے یعنی 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء کے لئے بینک کی فی حصص آمدنی 2.85 روپے رہی تھی۔

تاہم 2019ء کے لئے خالص آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں بینک آف پنجاب کی فی حصص آمدنی بھی 3.09 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کے دوران بی او پی کی نیٹ انٹریسٹ آمدن 33 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 26.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید : کامرس