ضیاء الحق سرحدی ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر منتخب

ضیاء الحق سرحدی ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) ضیاء الحق سرحدی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر منتخب ہوگئے۔اس حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں انجم نثار نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ضیاء الحق سرحدی گزشتہ سال ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر اور ریلوے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر برائے ایف پی سی سی آئی بھی رہ چکے ہیں،ضیاء الحق سرحدی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) اورپاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سابق سینئرنائب صدر، فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)کے صدراور آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن(APCAA) کے سینئر وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،جبکہ وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کی ریلوے/ ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین بھی ہیں، ضیاء الحق سرحدی گذشتہ40 سالوں سے کسٹمز کلیئرنگ، فارورڈنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کاروبار سے منسلک ہیں، ان کا شمار ملک کے کاروباری حضرات کے علاوہ ملک کے سینئرکالم نگار وں میں بھی ہوتا ہے۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (APCEA) اورجیمز اینڈجیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (GGIP) کے چیئرمین کے علاوہ مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں انجم نثار کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

، انہں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ کاروباری برادری کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید : کامرس