کرونا وائرس،پشاور زلمی کے 4غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے

  کرونا وائرس،پشاور زلمی کے 4غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، لیام لیونگسٹن اور ٹام بینٹن وطن واپس چلے گئے۔ نام بینٹن نے کہاکہ پاکستان اور پشاور زلمی آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔لیام ڈاسن نے کہاکہ پی ایس ایل میں مزا آیا، کراوڈ شاندار رہے، پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے لیے گڈ لک۔ لیام لیونگسٹن نے کہا کہ پشاور زلمی اور تمام پاکستانی فینز کا بہت شکریہ، موقع دینے پر جاوید آفریدی کا شکریہ۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے کہاکہ پاکستان میزبانی کا شکریہ, اپنا وقت یہاں بھرپور انجوائے کیا اور پاکستان میں انہوں نے جو وقت گزارا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی