کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول منسوخ
راولپنڈی (اے پی پی) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول منسوخ کر دیا ہے، فیسٹول 16 مارچ سے شروع ہونا تھا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، احتیاطی تدابیر ہماری سماجی ذمہ داری ہے اس لئے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سپورٹس جمنازیم اور کمپلیکس غیر معینہ مدت تک کے لئے بند رہیں گے اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے لئے ہم نے بھرپور تیاریاں کی تھیں او ر ہم بہت پرجوش تھے مگر حالات کے پیش نظر اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب حالات بہتر ہوں گے ہم اس کو دوبارہ منعقد ضرورکریں گے کرونا کی وجہ سے ہم نے اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔