کیپ ٹاؤن،اوور ففٹیز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
کیپ ٹاؤن(فہیم شبیر سے)اوور ففٹیز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی،بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے193رنز بنائے،45اوور میں بھارت کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،دونوں ٹیمیں آٹھ آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں، اے چھاگلہ نے 17،ایس بری نے38،بی اقبال خان نے56،ٹی جویری نے02،پی جے سندر نے52،پی سنگھ نے01،ڈی چون نے09،پی اننتا ٹی نے07اور اے اووڑا نے03رنز بنائے،پاکستانی باؤلر محمد جاوید نے دو،امتیاز تارڑ نے چار،جعفر قریشی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی طرف سے ساجد علی نے25،ارشد حیات نے33،دستگیر بٹ نے36،اظہر خان نے24،کاظمی نے22،محمود حامد نے22،محمد جاوید نے01 اور جعفر قریشی نے31رنز بنائے،اس طرح پاکستان نے42,2اوور میں 197رنز بنا کر میچ جیت لیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال بھی موجود تھے،پاکستانی اور بھارتی شائقین نے کھلاڑیوں کو چوکوں،چھکوں پر دل کھول کر داد دی پاکستانی کھلاڑیوں نے اس میچ میں خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بھارت سے جیت ہمیشہ ہی یادگار ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ ہماری جس طرح سے اس میچ میں بھرپورحوصلہ افزائی کی گئی ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملااور ہم نے اچھا کھیل پیش کیا ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی ہونے چائیے اور امید ہے کہ ہم اسی طرح سے آئند ہ میچز میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ہم تماشائیوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔