ملتان سلطانز کے ملکی،غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کرونا سکیننگ

ملتان سلطانز کے ملکی،غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کرونا سکیننگ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کی گزشتہ صبح نجی ہسپتال میں کورونا وائرس سکیننگ کرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ملتان سلطانز ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیسرز کو سخت سکیورٹی میں نیشنل سٹیڈیم،کراچی کے قریب ہی واقع نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کرونا سکینگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز کورونا سکینگ میں کلیئر قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھی ان کھلاڑیوں کی اسکیننگ کی گئی اور پھر واپس ان کو ہوٹل پہنچایاگیا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ 2020ء کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے فرنچائز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی