پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ نتائج

  پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ نتائج

  



کراچی(این این آئی)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آرایم جی ماروکس نے آئی ٖڈی جی فلکن کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ فرحان اسلم مین آف دی میچ قر ار پائے۔ آئی ڈی جی فلکن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ٹارگیٹ دیا۔ جیند اقبال نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری 50 رنز کی شاندار انگیز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔جبکہ طحہ ظفر نے 16 رنز دیکر عفان محسن نے 18 رنز دیکر شعیب الرحمن نے 21 رنز دیکر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں آرایم جی ماروکس نے 16.4 اوورزمیں مطلوبہ حدف پورا کیا۔فرحان اسلم نے نصف سنچری 53 رنز اور فرحان شفی نے 48 رنز کی شاندار انگیز کھیلی۔ جبکہ سید دانش نے 18 رنز دیکر اور ایس ایم اجمل نے 22 رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا میچ ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈگلبرگ میں ہوا جس میں آربی جی واریرز نے ٹریژری بلزکو سات وکٹوں سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ شیرمحمد قرار پائے۔ ٹریژری بلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 121 رنز اسکو کیا۔ محمداسمائیل یوسف 34 رنز اور محمدشبیر33 رنز بناکر نمایا ں رہے جبکہ شیرمحمد نے 14 رنز دیکر تین سرمد تالپور نے 28 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آربی جی واریرز نے مطلوبہ حدف 13 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔محمد عابد نے 34 رنز شیر محمد نے 27 رنز اور ثاقب زار نے 24 رنز بنائے۔جبکہ عبدالعلیم نے 31 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی، اسکورر کے سید افرسیاب عالم اورسید تیمور عالم نے امپائرنگ کے خالد محمود، رشیدخان، طاہر رشید اور وسیم الدین نے سرانجام دیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی