آئن واٹمور یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

آئن واٹمور یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) آئن واٹمور کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اگلا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ 61 سالہ واٹمور کو کولن گریوس کی جگہ ای سی بی کا آئندہ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ واٹمور فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔ آئن واٹمور رواں سال یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واٹمور 2009ء میں فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) کے چیف ایگزیکٹو بنے تھے۔لیکن مارچ 2010 میں ایک سال سے کم عرصے کے بعد ایف اے بورڈ کے سینئر شخصیات سے اختلاف رائے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ واٹمور نے کہا ہے کہ وہ ای سی بی کے اعلی منصب پر مقرر ہونے پر بہت حد خوش ہیں اور محنت سے اپنے امور انجام دینے کی کوشش کرینگے کہ وہ بورڈ کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کرسکیں اور اس کیلےء انہو ں نے ابھی سے پلاننگ بھی شروع کردی ہے امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہوں گے۔