سمرفس سکول فٹ بال چمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہو گی

  سمرفس سکول فٹ بال چمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہو گی

  



اسلام آباد (این این آئی)سمرفس سکول فٹ بال چمپئن شپ 20 مارچ سے ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول بحریہ کیمپس فیز سیون شروع ہو گی، ایونٹ کی چیف آرگنائزر ثمینہ کیانی نے بتایاکہ کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور منعقد کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے روکنا ہے اور فٹ بال کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پرابھرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے سات سو کے قریب لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گی،اور ٹورنامنٹ چار روز تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی