کراٹے کا دو روزہ کوچنگ کورس 21 مارچ سے شروع ہو گا

  کراٹے کا دو روزہ کوچنگ کورس 21 مارچ سے شروع ہو گا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراٹے کا دو روزہ کوچنگ کورس 21 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ انٹرنیشنل کوچ شاہ محمد شان شرکاء کو لیکچرز اور باقائدہ پریکٹس کے دوران تربیت دیں گے۔ کورس کے دوران شرکاء شرکاء کو کراٹے کے حوالے سے نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک آگاہ سے آگاہ کیا جائیگا۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کوچز یا کھلاڑی 15 مارچ سے قبل اپنے ناموں کا اندراج سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید کے پاس کروائیں۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ یہ کورس پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصدکھیل کو فروغ دینا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی