پاکستانی کھانوں جیسا پوری دنیا میں کھانا نہیں،منرو

پاکستانی کھانوں جیسا پوری دنیا میں کھانا نہیں،منرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پاکستان کے کھانوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولین منرو نے دل جیت لیے۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ کولین منرو نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔کیوی کھلاڑی نے ٹوئٹ میں شکریہ ادا کرنے کے علاوہ بتایا کہ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے جس کی خوشی ناقابل بیان ہے اور میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ پاکستا ن آکر کھیلوں پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں پر کھیلوں کے لئے ماحول بہت سازگار ہے امید ہے کہ مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں پاکستان آکر ضرور کھیلیں گی اور پاکستان سپر لیگ میں شرکت ہمیشہ یاد رہے گی۔